Urdu script transliteration by Gurshabad نیند میں ستاتی ہیں، کبھی صبح آ جاتی ہیں زندہ ہونے کا احساس دے جاتی ہیں یادیں مایوسی جب جب دل میں چھا جاتی ہے شبنم سی تب پلکوں سے گرتی ہیں یادیں اب تو دور بہت ہے، تیرا سایہ مجھ سے، مگر تیرے آس پاس ہونے کا شبہ سی ہیں یادیں تنہائی میں کبھی محفل ہوتی ہیں یادیں کبھی محفل میں تنہا کر دیتی ہیں یادیں ٹوٹے سپنوں کے کھنڈروں میں پھرتی ہیں یادیں اکثر ہمیں بے وقت گھیر لیتی ہیں یادیں چھوڑ کر چلے گئے لمحے جو دامن میرا کیوں ان لمحوں سے لپٹتی رہتی ہیں یادیں نادان ہیں جو سوچتی ہیں رکھے گی سمیٹے وہ گزرے موسموں کو کہاں لا پاتی ہیں یادیں اب تو دور بہت ہے، تیرا سایہ مجھ سے، مگر تیرے آس پاس ہونے کا شبہ سی ہیں یادیں تنہائی میں کبھی محفل ہوتی ہیں یادیں کبھی محفل میں تنہا کر دیتی ہیں یادیں
| शब्द | English Meaning | اُردو معنی |
|---|---|---|
| मायूसी | Hopelessness / Despair | مایوسی |
| शबनम | Dew | شبنم |
| शुब्हा | Doubt / Suspicion | شبہ |
| नादाँ | Innocent / Ignorant | نادان |
| समेटे | Gathered / Collected | سمیٹے |
© 2024 All Rights Reserved. Design by Sultanimator