جب جب چلے ٹھنڈی ہوا، جب وادیوں میں ہو نشہ، کوئی کسک دل میں اٹھے، کیوں لگتا ہے تم ساتھ ہو۔ تم پیار ہو پہلا میرا، ہو آخری چاہت میری، ہر سانس ہے تم پہ رکی، کیوں لگتا ہے تم سانس ہو۔ تنہائی سے جب میں ملوں، جب خود سے ہی باتیں کروں، کوئی دعا جب میں کروں ، کیوں لگتا ہے تم آگے ہو۔ محسوس کرتا ہر گھڑی، رہتے ہو تم دل میں یہیں، بستے ہو ہر پل میں کہیں، کیوں لگتا ہے تم پاس ہو۔
कसक - pang
© 2024 All Rights Reserved. Design by Sultanimator